ابنا: وزارت پيٹروليئم کے ذرائع کے مطابق ايران کا لائٹ کروڈ آئل شمالي يورپ کي منڈيوں ميں ايک سو بائيس ڈالر اور ايک سينٹ اور بحيرہ روم کے علاقے ميں ايک سو بيس ڈالر اور تيرہ سينٹ ميں جبکہ جنوبي افريقا ميں ايک سو تيئس ڈالر اور باون سينٹ ميں فروخت کيا گيا- ايران کي جانب سے برطانيہ اور فرانس کو تيل کي فراہمي بند کئے جانے کے بعد تيل کي عالمي قيمتوں ميں مسلسل اضافے کا رجحان جاري ہے-
اسلامي جمہوريہ ايران نے دنيا ميں توانائي کے سب سے بڑے ذخائر رکھنے والے ملک کي حثيت سے يورپي يونين کي جانب سے نا روا پابنديوں کے جواب ميں برطانيہ اور فرانس کي کمپنيوں کو تيل کي فراہمي بند کردي ہے-.......
/169